لوگوں پر طعن

الھمزۃ آیت 1پارہ 30

تباہی ہے اس شخص کے لئے جو( منہ در منہ) لوگوں پر طعن اور(پیٹھ پیچھے)برائیاں کرنے کا خوگر ہے۔

الحجرات آیت 11 پارہ 26

اے لوگو جو ایمان لائے ہو، نہ مرد دوسرے مردوں کامذاق اڑائیں ، ہو سکتا ہے کہ وہ ان سے بہتر ہوں، اور نہ ہی عورتیں دوسری عورتوں کا مذاق اڑائیں، ہو سکتا ہے کہ وہ ان سے بہتر ہوں۔آپس میں ایک دوسرے پر طعن نہ کرواور نہ ایک دوسرے کو برے القاب سے یاد کرو۔ ایمان لانے کے بعد فسق میں نام پیدا کرنا بہت بری بات ہے۔جو لوگ اس روش سے باز نہ آئیں وہی ظالم ہیں۔