خریدنے کے بعد جانور کا عیب دار ہونا :

 

اگر کوئی جانور قربانی کیلئے خریدا اور خریدنے کے بعد اس میں ایسا عیب پیدا ہوگیا جس سے قربانی جائز نہ رہی تو دوسرا جانور خریدے۔ اگرایسا آدمی جس پر قربانی واجب نہ تھی اس کے ساتھ ایسا ہوا تو وہ اسی جانور کہ قربانی کردے۔اگر جانور میں عیب نہ تھا لیکن ذبح کے وقت لیٹاتے ہوئے عیب پیدا ہوگیا تو قربانی درست ہے۔ اگر مالدار کا جانور چوری ہوگیا یا مر گیا تو اس کے بدلے دوسرے جانور کی قربانی کرنا واجب ہے