کسی مردہ کی طرف سے قربانی کرنا

اپنی خوشی سے کسی مردے کی طرف سے قربانی کرنا درست ہے اس صورت میں مردہ کو ثواب ملے گا۔ گوشت کو کسی بھی طرح استعمال کر سکتا  ہے۔ لیکن اگر میت نے وصیت کی تھی کہ میرے مال میں سے قربانی کرنا اور اس وصیت کے مطابق قربانی کی تو اب سارا گوشت صدقہ کرنا  واجب ہے خود کھانا یا مالداروں کو دینا جائز نہیں