یکم تا دس ذی الحجۃ تک بال اور ناخن کاٹنےکاحکم

زیرناف و بغل  وغیرہ کے بال اور ناخن  ہر ہفتہ کاٹنے چاہیئیں اگر نہ کاٹے اور چالیس دن گزر گئے تو سخت گنہگار ہوگا۔عید الاضحی کے دنوں میں بھی یہی حکم ہے، اگر چالیس دن نہ گزرتے ہوں تو عید کے دنوں میں مستحب یہ ھے کہ یکم تا دس ذو الحجۃ تک نہ کاٹے، یہ مستحب ہے لازم نہیں، اگر کوئی کاٹ لے تو کوئی گناہ نہیں